Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ

پاکستان کا اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایاکہ افغان شہریوں سمیت تمام غیرقانونی مقیم باشندوں کو واپس بھیجا جارہا ہے اور اسلام آباد میں781 غیرقانونی افغان شہریوں کوبراستہ طورخم افغانستان بھیجا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ان کے ملک غیرقانونی فارنر ریپیٹریشن پلان کے تحت بھیجا جارہا ہے تاہم افغان پناہ گزین جنہیں کسی اسپانسرڈ ممالک میں سیٹل ہونا تھا انہیں ابھی بیدخل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعے اسپانسرڈ ملکوں کو افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے، اگراسپانسرڈ ملکوں نے عبوری طورپرپاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو نہ بلایا توبے دخل کردیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔