اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے مملکتِ ڈنمارک کو اس کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، مملکتِ ڈنمارک کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا

