ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )واپڈا کے واٹر ونگ کے جی ایم نارتھ شفیق بیٹنی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی.
انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالہ سے اپڈیٹ کیا اور بتایا کہ ٹیکنیکل بڈز ہوچکے ہیں مئی 2025 تک منصوبہ کا افتتاح ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دفتر قائم ہوچکا ہے ،
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کا انتہائی اہم منصوبہ ہے جسکے آغاز سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا ۔
ان شااللہ مئی کے اخیر تک وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، چیئرمین واپڈا جنرل سجاد غنی اس عظیم منصوبہ کا افتتاح کرینگے ۔