اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے، اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ عملدر آمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔
ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سےزیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے ۔بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں-وحشی درندے ہیں-ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے- قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 3, 2021
