اسلام آ باد(آئی پی ایس )حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3ہزار سے بڑھ کر 3500روپے ہوگئے ہیں۔
گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری2025 سے ہوگا۔
کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔