Wednesday, February 19, 2025
ہومتازہ ترینعمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔