Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادلائسنس حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنی ہوگی، آئی جی اسلام آباد

لائسنس حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنی ہوگی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادجمیل الرحمان قاضی نے ،ٹریفک پولیس ادارے کا چہرہ ہے، شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں، ٹریفک کے افسران و جوانوں کو خوبصورت وردی پہن کر کھڑا ہونا چاہیے ،دوسرے اضلاع سے آنے والے شہریوں کے ساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر آپ کی تعریف کریں، قوانین کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے مگر اخلاق کا دامن کبھی نہ چھوڑیں،لائسنس حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنی ہوگی۔وہ اتوار کو ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں افسران و جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔
پولیس دربار میں سینئیر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر افسران و جوانوں نے ذاتی و سرکاری مسائل اور محکمہ کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ آئی جی اسلام آباد نے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔آئی جی اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان دن رات شہریوں کی خدمات میں کوشاں ہیں،سردی ،گرمی، بارش،طوفان میں اپنے فرائض منصبی انجام دہی میں پیش پیش ہیں جو قابل تحسین ہے ، شہریوں سے ہر حال میں شائستگی سے مہذب انداز میں پیش آئیں،ٹریفک پولیس ادارے کا چہرہ ہے، شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں،ٹریفک کے افسران و جوانوں کو خوبصورت وردی پہن کر کھڑا ہونا چاہیے ،دوسرے اضلاع سے آنے والے شہریوں کے ساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر آپ کی تعریف کریں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے مگر اخلاق کا دامن کبھی نہ چھوڑیں،لائسنس حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنی ہوگی،شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں،انسانیت کی فلاح کیلئے ہم سب کو ملکر کوششیں کرنی ہیں ،آپ کی ایک معمولی غلطی بھی پورے محکمے کیلئے بدنامی کا باعث بن جاتی ہے، آپ کا ایک اچھا کام محکمے کے معیار کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے کافی ہے،یاد رکھیں یہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے ،اپنی اصل زندگی کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،مجھے خوشی ہے مسائل کی کمی کے باوجود آپ سب بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں،چوراہوں میں ٹریفک کے جوانوں کے لیے بنائی گی پوسٹس خوبصورت ہونی چاہیے،وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوتے ہی شہریوں کو معلوم ہو کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔