اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر اسٹیٹ سمیت پلانگ ونگ کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز ڈائریکٹوریٹ کی ری سٹرکچرنگ اور ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں خلاف ورزی پر نوٹسسز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے.چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے سروے کے عمل کو تیز کیا جائے اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں تعمیرات کا گوگل اور سیٹلائیٹ امیجز کے زریعے جائزہ لیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ لے آوٹ پلان کی خلافِ ورزی کرنے پر پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں کو مفاد عامہ کے لئے مختص پلاٹس کی سی ڈی اے کو منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور ہاوسنگ سوسائیٹیز رہائشیوں کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات سی ڈی اے ویب سائٹ پر جاری کی جائیں اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی تشہیر میڈیا پر بھی کی جائے تاکہ عوام الناس کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔