ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) ڈی پی او ڈیرہ ساجد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت پولیس اعلی سطحی اجلاس، افسران کی کارکردگی بارے بریفنگ ،غفلت و کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز صاحبان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام افسران نے اپنے اپنے ڈویژن، سرکل اور تھانہ جات کی کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔
ڈی پی او ڈیرہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ تمام افسران اپنے اپنے ایریا میں جرائم کو کنٹرول اور مجرمان اشتہاریوں و منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کا عمل مزید بہتر بنائیں ۔ عوام کو تحفظ کی فراہمی پولیس کا فرض اولین ہے ۔ غفلت و کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔