ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلا ل فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی قیادت میں ضلع ٹانک میں کاروائی ، مضر صحت کھانے کی اشیا کی تلف کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلا فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی قیادت میں ضلع ٹانک میں مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران متعلقہ جگہ پر مضر صحت اور غیرمعیاری اشیا کی موجودگی پائی گئی جس پر حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مذکورہ یونٹ کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد کر دیا، جبکہ یونٹ میں موجودمضر صحت کھانے کی اشیا کو بھی تلف کر دیا جبکہ بہتری کیلئے نوٹس بھی دیا گیا۔