Monday, January 13, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا ریسکیو 1122کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا ریسکیو 1122کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ڈیر ہ اسماعیل خان(محمد ریحان) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122کے سائوتھ ریجن کے 11اضلاع کی سالانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان یوسفزئی ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز (سائوتھ ریجن)ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122نے گزشتہ سال 2024میں 43ہزار سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،

جن میں 28007میڈیکل، 4306ٹریفک حادثات، 10906ریفرل ایمرجنسیز،949آگ لگنے کے واقعات، 81ڈوبنے کے واقعات، 1074جرائم 130عمارتیں و چھتیں منہدم،42مختلف نوعیت کے تخریبی، گیس و سلینڈر دھماکے اور 956دیگر مختلف ایمرجنسیز شامل ہیں،

عمران خان یوسفزائی نے مزید بتا یا کہ ریسکیو1122 نے 34473 سے زائد زخمیوں و مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو1122 نے ہیلتھ ایمبولینس (ریفرل)کے ذریعے شدید زخمیوں و مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے ضلع کے اندر اور دوسرے اضلاع کے بڑے ہسپتالوں کو منتقل کیاجبکہ اس دوران مختلف واقعات میں 774افراد جاں بحق ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔