Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزتشدد اورنفرت کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے: احسن اقبال

تشدد اورنفرت کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے: احسن اقبال

نارووال(آئی پی ایس ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تشدد اورنفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔نارووال میں احسن اقبال کا تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لییسب کوملکرکردارادا کرنا ہوگا، ملک دشمن عناصرپاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکردشمن کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا، بیرونی طاقتیں سازشیں کرکے ہمیں لڑانا چاہتی ہیں، پاکستان کو دھرنوں اوراحتجاج کے بجائے استحکام کی ضرورت ہے،

پی ٹی آئی نے نیا پاکستان کا نعرہ لگا کرعوام کوگمراہ کیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، پی ٹی آئی کیسیاہ دورحکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، تشدد اورنفرت کی سیاست ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔