Sunday, January 19, 2025
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان ،چنگ چی رکشے کی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ،چنگ چی رکشے کی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان /نمائندہ) تھانہ بندکورائی کی حدود میں پرانا پہاڑ پور بندکورائی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار ٹی ایم اے ڈیرہ کے ملازم لائبریری سیکشن چوہدری ظہورالدین کے 3بیٹے 19سالہ سعد ظہور،18سالہ فیضان ظہوراور 15سالہ محمد حسن ظہور جا رہے تھے کہ چنگ چی لوڈر نے پیچھے سے ان کے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ، ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گنے سے لوڈ ٹرالی میں جا لگا، جس کے باعث چوہدری ظہورالدین کا ایک بیٹا حسن ظہور موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے 2 بیٹے فیضان ظہور اور سعد ظہور شدید زخمی ہوئے،

جن کو فوری طورپر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا،زخمی سعد ظہور نے تھانہ بندکورائی میں مذکورہ واقعہ کی رپورٹ درج کروا دی ہے،جاں بحق محمد حسن ظہورکی نماز جنازہ سائنس کالج میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ ، رشتہ داروں ، نیوز ایجنٹس ،اخبار فروشوں ، صحافیوں ، ٹی ایم اے ڈیرہ کے ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔