Sunday, January 19, 2025
ہومتعلیمڈیرہ اسماعیل خان ، زرعی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے کوسٹر فراہم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ، زرعی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے کوسٹر فراہم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان/نمائندہ) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی کاوش سے وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے فیصل امین خان گنڈاپور نے زرعی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی بہتر سہولیات کی دستیابی کے لیے کوسٹر فراہم کردی ۔یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام طلبا طالبات و ملازمین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے فیصل امین خان کنڈا پور کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعلی خیبر پختون خواسردار علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے فیصل امین خان گنڈاپور نے زرعی یونیورسٹی کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور ائندہ بھی کرتے رہیں گے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب نئی کوسٹر کی فراہمی سے دور دراز سے انے والے طلبہ کو مزید بہتر سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں گی ۔
انہوں نے طلبا و طالبات کے نام پیغام میں کہا کہ وہ جدید تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز کو دنیا بھر میں منفرد مقام مل سکے ۔
انہوں نے کہا کہ علم ہی وہ واحد ہتھیار ہے کہ جس کی بدولت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی اور ترقی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈا پور کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ذرعی یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی جس کی وجہ سے اج یہ ممکن ہوا اور ہمیں ایک کامیابی ملی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے فیصل امین خان گنڈاپور اپنی سرپرستی جاری رکھتے ہوئے فروغ تعلیم کے لیے صوبہ کے تمام تعلیمی اداروں خصوصا زرعی یونیورسٹی کے لیے مزید بسز بھی فراہم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔