Monday, May 11, 2026
ہومتازہ ترینپنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی شدت کے پیشِ نظر تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول 22 مئی بروز جمعہ سے 23 اگست تک بند رہیں گے جبکہ تدریسی عمل 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوگا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔