Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزگزشتہ سال 2024 میں 77 منصوبے شروع، 50 مکمل کیے: عظمی بخاری

گزشتہ سال 2024 میں 77 منصوبے شروع، 50 مکمل کیے: عظمی بخاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِاطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا، مریم نواز نے 77 سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کیے، 77 منصوبوں میں سے 50 سے زائد مکمل بھی ہو گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی حکومت نے تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے، پنجاب ترقی، خوش حالی، ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں کو لیڈ کر رہا ہے، طلبہ، کسان، خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلا تفریق ریلیف دیا گیا۔

عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کے لیے ریلیف پیکیج دیے گئے، 4 سال پنجاب کے وسائل کو پنکی، گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا، مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پنجاب کے لوگوں کا معیارِ زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے، ان شا اللہ 5 سال پنجاب میں ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔