Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزلکی مروت: مسلح افراد کا پاک فوج کے اہلکار کے گھر پر دھاوا، کمرہ بارودی مواد سے اڑا دیا

لکی مروت: مسلح افراد کا پاک فوج کے اہلکار کے گھر پر دھاوا، کمرہ بارودی مواد سے اڑا دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاک فوج کے اہلکار کا کمرہ بارودی مواد سے اڑا دیا۔

لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود گاؤں کیچی قمر میں افراد رات گئے 20 نامعلوم مسلح افراد پاک فوج کے نائیک محمد اقبال کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اہلکار کے گھر میں داخل ہوگئے اور اس کے ذاتی کمرے کو بارودی مواد لگا کر اڑا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے دھماکے میں نائیک محمد اقبال کی فیملی محفوظ رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔