Sunday, January 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک کئے جانے کو ٹیکنیکل خرابی قرار دے دیا

ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک کئے جانے کو ٹیکنیکل خرابی قرار دے دیا

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک کئے جانے کو ٹیکنیکل خرابی قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو ہونے کے بعد بیرون ملک سے جانے متعلق رکاوٹ ختم کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مؤقف درست نہیں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان
جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کے مطابق ٹیکنکل خرابی کی وجہ سے پاسپورٹ غیرفعال ہوا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے ہمارے کوئی تعلق نہیں۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو ہو چکا ہے، شعیب شاہین کے بیرون ملک سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں، معاملہ حل ہوچکا ہے، درخوست گزار کی استدعا پر کیس 13 جنوری تک زیر التوا رکھا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔