راولپنڈی:سابق خاتون اول بشری بی بی اپنے شوہر سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بشری بی بی خیبر پختونخوا پولیس کے پروٹوکول میں اڈیالہ جیل آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کو حکام کی جانب سے جیل کے اندر جانے کی اجازت مل گئی۔
اس میں کہا گیا کہ وہ بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئیں جہاں وہ کانفرنس روم میں عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گی۔