Wednesday, May 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزپہلے کہتا تھا غلامی نامنظور، اب امریکا کی منتیں کر رہا ہے مجھے بچا، خواجہ آصف

پہلے کہتا تھا غلامی نامنظور، اب امریکا کی منتیں کر رہا ہے مجھے بچا، خواجہ آصف

لاہور (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچا، پہلے یہ شخص کہتا تھا کہ امریکی غلامی نامنظور، اب کہتا ہے مجھے غلامی فوری قبول ہے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں

، گذشتہ 10، 15 برس کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو صرف ن لیگ نے مذاکرات میں پہل کی۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں مذاکرات ضرور کریں لیکن خیال رکھیں کہیں رل نہ جائیں، مذاکرات کریں لیکن استعمال نہ ہوجائیں، میری دعا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کامیاب ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔