شکر گڑھ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر احسن اقبال شہید میجر اویس عارف کی رہائش گاہ گئے، اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے شہید احسن اقبال کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر اویس نے ملک کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم شہید میجر اویس کی مقروض ہے، وہ قوم کے محسن ہیں، شہید میجر اویس کے نام پر شاہراہ منسوب کریں گے، یاد گار بنائیں گے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی نظر والے عناصر کو قوم اور فوج بھرپور جواب دے گی
، ایٹمی پروگرام کے لئے پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے بہت قربانیاں پیش کی ہیں، ایٹمی پروگرام ہماری آزادی اور آزاد مستقبل کی ضمانت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، فیصلے ریاست اور عوام کے مفاد میں کرتا ہے، کوئی باہر سے پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، ریاست پاکستان اور سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں، ریاست کو سیاست کی نظر نہیں کر سکتے ریاست ایک ہے، سیاست الگ الگ ہے۔

