ہومپاکستاناسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )شہر اقتدار سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 2 مسافروں نے طیارے کے تمام مسافروں کو بم کی جھوٹی اطلاع دیدی ، جہاز میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں موجود جھوٹی اطلاع دینے والے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا، ایس او پی کے تحت طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے لیگیج ایریا سمیت مسافروں کے سامان کی مکمل جانچ کی گئی ،تاہم بم کی اطلاع جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوارہیں، طیارے کو کچھ دیر بعد کراچی کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔