Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانانڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ، پاکستان نے بھارت کو 43رنز سے شکست دیدی

انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ، پاکستان نے بھارت کو 43رنز سے شکست دیدی

دبئی (آئی پی ایس )پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔
شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے۔میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔
282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47 اعشاریہ1اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر19کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے علی رضا نے36رنزدیکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔