Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانعمران خان کی زندگی کو بشری بی بی اور گنڈا پور سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

عمران خان کی زندگی کو بشری بی بی اور گنڈا پور سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو بشری بی بی، علی امین گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر کھڑا ہوں کہ خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے جس میں اس نے خان کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی خان کو پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ لیکن ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور ہمیں بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں سے بچانا ہے۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔