Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانآزاد کشمیرمیں آٹے اور بجلی بلوں پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ

آزاد کشمیرمیں آٹے اور بجلی بلوں پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ

مظفر آباد (آئی پی ایس )آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا ریاست میں آٹا اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی برقرار رکھنے ، ڈویژن کی سطح پر 3نرسنگ اسکولوں کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے 94 کروڑروپے کی لاگت کے ہیلتھ پیکج کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ نے گریڈ ایک سے 6 تک ملازمین کی بھرتی پر پابندی ختم کرتے ہوئے وزیراعظم سے گریڈ ایک تا 16 تقرری کااختیار بھی واپس لے لیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔