Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانایسے اختلافات نہیں جس سے پارٹی ٹوٹ جائے، شوکت یوسفزئی

ایسے اختلافات نہیں جس سے پارٹی ٹوٹ جائے، شوکت یوسفزئی

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایسے اختلافات نہیں جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ جائے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو ہٹانے سے متعلق علم نہیں۔اس سے متعلق صوبائی حکومت کا ترجمان ہی بتا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشال یوسفزئی نے کہا کہ میں نے میڈیا کو انٹریو دیا اس لیے ہٹایا گیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے۔ لیکن بشری بی بی نے بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشری بی بی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔