Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانکسی پارٹی پر پابندی اور گورنر راج لگانے والے حالات نہیں، مولانا فضل الرحمان

کسی پارٹی پر پابندی اور گورنر راج لگانے والے حالات نہیں، مولانا فضل الرحمان

رحیم یار خان (آئی پی ایس )جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی پر پابندی اور گورنر راج لگانے والے حالات نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے حق کو تسلیم کرتا ہوں لیکن صوبے کو مرکز سے لڑانے کی روش کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا۔صحافی نے سوال کیا کہ یہ حکومت کتنی دیر چلتے دیکھ رہے ہیں؟ جواب میں مولانا نے کہا کہ کوئی نجومی نہیں ویسے حکومت کے ایک دن چلنے کا بھی جواز نہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو رہا کروالیں گے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کے فیصلے ٹرمپ کرے گا، انا للہ و انالیہ راجعون۔مولانا فضل الرحمان نے خان پور آمد پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد سے ملاقات کی

ملاقات کے موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے پی میں گورنر راج کا پتہ نہیں، پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے لیکن حالات ساز گار نہیں۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔