Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانگورنر خیبر پختونخوا کا امن و امان کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا فیصلہ

گورنر خیبر پختونخوا کا امن و امان کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پشاور (آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ، کے پی میں امن وامان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر خیبر پختونوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کے پی کے میں 2حکومتیں چل رہی ہیں، صوبے میں ایک ڈی فکیٹو وزیراعلی آگئی ہیں، اصل حکومت وہ چلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے، لائٹیں بجھاکر لیڈر بھاگ گئے، ایسا آج تک نہیں سنا، بتایا جائے احتجاج میں پنجاب سے کتنے جلوس آئے تھے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی کے پی میں دلچسپی لے، خیبر پختونوا میں پی ٹی آئی کے علاوہ اور جماعتیں بھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔