Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانفیصل واوڈا نے بشری بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

فیصل واوڈا نے بشری بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشری بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشری بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں ، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشری بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بشری بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشری بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعوی کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔