اسلام آباد (آئی پی ایس )حج درخواستوں کی وصولی کے آخری 5دن ،حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی ،دسویں روز تک 38ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق پچھلے سال کی نسبت پہلے دس دن میں 11ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، نامزد بینک اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے، ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ کی ادائیگی سے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے، حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔
دس روز میں 38ہزار حج درخواستیں وصول، ترجمان مذہبی امور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔