Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانحکومت بجلی کے نرخوں کو خطے کے مسابقتی بنائے، عاطف اکرام شیخ

حکومت بجلی کے نرخوں کو خطے کے مسابقتی بنائے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں، حکومت بجلی کے نرخوں کو خطے کے مسابقتی بنائے، حکومت کے بجلی سہولت پیکج کے باعث انڈسٹری کو بے پناہ پیداواری لاگت سے سے ریلیف ملنے کا امکان ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آئی پی پیز معاہدوں پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، گزشتہ دہائیوں میں توانائی کے حوالے سے بدلتی پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔

وہ وزارت توانائی کی طرف سے ایف پی سی سی آئی میںبجلی سہولت پیکج کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔اس موقع پر وزیر توانائی اویس لغاری نے بزنس کمیونٹی کو حکومت کے بجلی سہولت پیکج کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سہولت پیکج کے حوالے سے بریفنگ کے انعقاد پر وزیر توانائی اویس لغاری کے مشکور ہیں، بزنس کمیونٹی حکومت کے تین ماہ کیلئے بجلی کے ونٹر پیکج کو سراہتی ہے، ونٹر پیکج کے تحت صارفین کو بجلی کے نرخوں پر 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے مقابلے میں زیادہ بل ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں، حکومت بجلی کے نرخوں کو خطے کے مسابقتی بنائے، حکومت کے بجلی سہولت پیکج کے باعث انڈسٹری کو بے پناہ پیداواری لاگت سے سے ریلیف ملنے کا امکان ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آئی پی پیز معاہدوں پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، گزشتہ دہائیوں میں توانائی کے حوالے سے بدلتی پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے، بجلی سہولت پیکج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز تحفظات دور کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔