ہومتازہ ترینسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی: (آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 4ہزار 150ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400 روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 58روپے کی کمی سے 3لاکھ 75ہزار 30روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 37سینٹس کی کمی سے 62ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 37روپے کی کمی سے 6ہزار 679روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 31روپے کی کمی سے 5ہزار 726روپے کی سطح پر آگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔