Saturday, December 7, 2024
ہومٹاپ سٹوریپاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر؛ انڈیکس 100500 کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر؛ انڈیکس 100500 کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 100500 کی سطح عبور کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی اور مارکیٹ 813 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 082 پوائنٹس پر پر بند ہوئی۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی ابتدا ہی سے بازار حصص میں تیزی کا رجحان ہے جب 445 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 100528 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بازارِ حصص میں ریکارڈ تیزی معاشی بہتری کی نوید ہے، ماہرین

پی ایس ایکس میں تیزی کے حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار حصص میں تیزی اور بلندی کے ریکارڈز ملک کی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں جا رہی ہیں، جس کے نتائج معیشت میں نمایاں بہتری کے حامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔