Saturday, December 7, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10 میں یوپی نوابز کی مسلسل تیسری فتح

ابوظہبی ٹی 10 میں یوپی نوابز کی مسلسل تیسری فتح


ابوظہبی:سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ٹائمل ملز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ابوظہبی ٹی 10 میچ میں یوپی نوابز نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ فرنینڈو نے بالنگ کا آغاز کیا اور اپنے 2 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹائمل نے اپنے دو اوورز میں صرف 11 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ان دونوں نے دفاعی چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز کو 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز تک محدود کردیا۔ہدف کے تعاقب میں رحمان اللہ گرباز نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 21 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور ٹیم کو صرف 6.1 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد دی۔ آندرے فلیچر نے معاون کردار ادا کرتے ہوئے 6 گیندوں پر 18رنز ناٹ آوٹ بنائے جس کی بدولت نوابز نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔