Friday, December 6, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10 میں ٹیم ابوظہبی کی ایک اور فتح

ابوظہبی ٹی 10 میں ٹیم ابوظہبی کی ایک اور فتح


ابوظہبی: ٹیم ابوظہبی نے ایک بار پھر چنئی بریو جیگوارز کے خلاف آرام دہ فتح حاصل کرتے ہوئے ایک فتح اپنے نام کرلی۔ 104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر فل سالٹ نے 20 گیندوں پر 215 کے اسٹرائیک ریٹ سے تین چھکے اور چار چوکے لگا کر ناقابل شکست 43 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد دی۔

اس سے قبل ٹیم ابوظبی کی کفایت شعار بولنگ نے مخالف ٹیم کو 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تک محدود کردیا تھا کپتان تھیسارا پریرا نے 20 گیندوں پر 45 رنز بنائے لیکن مارک اڈیر کی سخت باؤلنگ نے مخالف ٹیم باندھ کر رکھ اور کبھی بھی چنئی کے بلے بازوں کو اپنے قدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔ آخر کار ٹیم ابوظبی 8 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا اس وقت 5 گیندیں باقی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔