Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزجلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور

گوجرانوالہ: 9 مئی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔
اے ٹی سی گوجرانوالہ میں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، تینوں ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
ملزمان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، درخواست میں راستوں کی بندش کو جواز بنایا گیا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر احمد چٹھہ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو حکم دیا کہ اپنے کونسل کے زریعے درخواست جمع کروائیں۔
بعدازاں عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے وکیل کے زریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروا دیں جو عدالت نے منظور کر لیں اور درخواستوں پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔