Saturday, December 7, 2024
ہومپاکستانبلیو ایریا گرینڈ آپریشن میں کتنے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، تفصیلات سب نیوز پر

بلیو ایریا گرینڈ آپریشن میں کتنے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز ) بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی، گرینڈ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا، شیلنگ کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔