راولپنڈی (آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمے ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی نے کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی استدعا منظور کرلی۔
پراسیکیوشن نے مزید 15 یوم ریمانڈ جسمانی کی استدعا کی، عدالت نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔بانی پی ٹی آئی کا ریمانڈ تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمے میں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28ستمبر کو احتجاج کی کال دینے پر مقدمہ درج ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا پولیس پر پتھرا وکیا۔
بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 6دن کی توسیع کردی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔