Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزکسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی،پی ٹی آئی

کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی،پی ٹی آئی

اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا ضامن دستور ہے، کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام سے آزاد نقل و حرکت، تجارت، روزگار، مواصلات وغیرہ جیسے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔