Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری گرفتار

پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری گرفتار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماؤں کی پکڑ،دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کو تھانہ رنگ محل منتقل کردیا گیا
پولیس نے اکمل خان باری کیساتھ پی ٹی آئی رہنما چوہدری حبیب الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے گرفتاری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کچھ بھی کرلے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، 24 نومبر انشااللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا دن ثابت ہوگا، فارم 47 والی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے کل ہر صورت اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں تمام رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ احتجاج ہر صورت ہوگا، ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، تمام رکاوٹیں پار کرکے منزل پر پہنچیں گے، اس بار واپسی نہیں ہوگی۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ‏آئین پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، 24 نومبر کو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔