Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانوزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورخیبرپختونخوامیں سیکیورٹی صورت حال پر بات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی زیرداخلہ اور وزیراعلی کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔