Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایران کو دھمکی دیں اور نتائج نہ بھگتیں وہ دور چلا گیا، باقر قالیباف

ایران کو دھمکی دیں اور نتائج نہ بھگتیں وہ دور چلا گیا، باقر قالیباف

تہران(سب نیوز )ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکی دیں اور اس کے نتائج نہ بھگتیں وہ دور چلا گیا ہے، امریکا اور اسرائیل جیسے دو دشمنوں کو دیے گئے جواب سے ظاہر ہوگیا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محمد باقر قالیباف نے ایرانی انقلاب کے بانی امام خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ایران کو دھمکی دینے پر نتائج نہ بھگتنے کا دور واضح طور پر چلا گیا ہے، خمینی کی تعلیمات کی روشنی میں ایرانی قوم نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں دنیا کو دکھایا کہ وہ دبا کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔