Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزدشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی سپریم لیڈر

دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روح اللہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نےکہا کہ ان خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی، بددلی یا ناامیدی پیدا کرنے والا کوئی بھی عمل درحقیقت دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ایرانی عوام کی استقامت کو کمزور کرنے اور ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔