Saturday, December 7, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10 میں نیو یارک اسٹرائیکرز دفاع کو تیار

ابوظہبی ٹی 10 میں نیو یارک اسٹرائیکرز دفاع کو تیار

ابوظہبی : سری لنکن فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانا اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈگ بریسویل نے ابوظہبی ٹی 10 سیزن کے لیے موجودہ چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ابوظہبی ٹی 10 مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے پاتھیرانا نے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لئے واپسی سے متعلق اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نیو یارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کا حصہ بننے پر فخر ہے اور وہ ٹیم کے کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈگ بریسویل نے دفاعی چیمپئن بننے سے متعلق اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابوظبی ٹی 10 کے رواں سیزن میں نیو یارک اسٹرائیکرز ٹیم کی طرف سے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے اور وہ مقابلے شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
۔
ٹیم کے مالک ساگر کھنہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اسکواڈ مسلسل بڑا ہوتا جا رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اسٹرائیکرز فین کلب سے بہت زیادہ حمایت اور جوش و خروش ملے گا۔ ہمارا مقصد اس مہم میں اچھی کارکردگی دکھانا ہے۔

نیو یارک اسٹرائیکرز نے اپنے افتتاحی سیزن میں ابوظبی ٹی 10 چیمپیئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی اور پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی پیش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔