چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ وی پی این یا کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں البتہ استعمال درست ہونا چاہیے، رجسٹرڈ وی پی این کا استعال ہی شرعی طور پر درست ہوگا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے پریس کانفرنس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آج کونسل کا اجلاس ہوا
، آج کے اجلاس میں تمام اراکین نے اعلامیہ کو تسلیم کیا، سوشل میڈیا کا مثبت اور منفی پہلو بھی ہے، کونسل نے سوشل میڈیا کے حوالے سے جاری سابق سفارشات کی حمایت کی،سوشل میڈیا کو قومی سلامتی و دیگر جائز مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے۔راغب نعیمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ،ملکی سلامتی کیلئے استعمال ہونا چاہئے، توہین مذہب،فرقہ واریت،انتہا پسندانہ اقدامات کیلئے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرنا چاہیے، وی پی این یا کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں البتہ استعمال درست ہونا چاہیے
، رجسٹرڈ وی پی این کا استعال ہی شرعی طور پر درست ہوگا، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو معلومات تک رسائی تک حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ سے انکار ممکن نہیں مگر ان کا مثبت استعمال لازم ہے، جدید ذرائع ابلاغ پر پابندی مسائل کا حل نہیں البتہ مناسب متبادل ہونا چاہیے، کونسل نے ماہرین سے مزید مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔