Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستاننومئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد

نومئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (آئی پی ایس ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق ایک مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت 21ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی۔عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ سمیت 21ملزمان پر پر فرد جرم عائد کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں 9مئی کو مسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔