کراچی (آئی پی ایس )مکیش کمار چاولہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہوگئی ہے، گورنر ہاوس میں مکیش کمار کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے وزیر سے حلف لیا، جبکہ نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے ادا کئے۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلی سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مکیش کمارچالہ کو ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن دو دن پہلے جاری ہوچکا ہے۔
مکیش کمار چالہ کی سندھ کابینہ میں واپسی، بڑا عہدہ مل گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔