Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانلاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا پنجاب کے تمام اضلاع تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا پنجاب کے تمام اضلاع تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں اسموگ کی صوتحال بہترہونے لگی، پنجاب کے تمام اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، صرف لاہور اور ملتان ڈویژن میں اسکول بند رہیں گے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسکول پونے نو بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، آوٹ ڈور اسپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے۔انہوں نے کہا کیہ اسکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی، انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
پنجاب میں اسموگ کے بادل، بہاولپور کا ایئر کوالٹی انڈیکس چار سو بارہ ہوگیا۔ فیصل آباد کا اے کیو آئی دو سو اناسی اور رحیم یار خان کا دو سو سترہ ریکارڈ کیا گیا۔چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں ستر ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیشتر شہریوں کو امراض قلب، آنکھ، ناک، کان، گلے کی تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، نزلہ، زکام اور کھانسی کے تیرسٹھ ہزار نو سو پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
کئی روز سے پنجاب کی فضا کو آلودہ اور شہریوں کو انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار کرنے والی دھند کی شدت میں کمی آگئی، شمالی علاقوں سے آنے والی تیز اور سرد ہواں نے پنجاب کی گرد آلود فضا کو صاف کردیا۔لاہور میں ہوائیں چلنے سے دھند اور اسموگ کی شدت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں، جس میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، صبح سویرے لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 404 ریکارڈ کیا گیا۔اسموگ اور دھند کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جبکہ پاکستان میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملتان 263 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے، پارکس، چڑیا گھر، تاریخی مقامات 24 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ مارکیٹوں کی بندش میں بھی 24 نومبر تک توسیع کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔ادھر صوبے میں اینٹی سموگ آپریشن بھی بدستور جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پر بدستور پابندی ہے۔گزشتہ روز 103 بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ مال بردار گاڑیوں کی بھی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔
راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی جی محکمہ ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے تعلیمی ادارے 19 نومبر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور عملے کی فزیکل حاضری لازمی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ماحولیات نے راولپنڈی ڈویژن کو آن لائن موڈ اور بندش سے استثنی دے دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ضلع مری کے تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہیں اور معمول کے مطابق جاری رہیں گے، ماحولیاتی صورتحال میں بہتری کے باعث راولپنڈی ڈویژن میں پابندی ختم کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔