Sunday, December 8, 2024
ہومدنیابھارت سے مفرور شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، بنگلہ دیش

بھارت سے مفرور شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، بنگلہ دیش

ڈھاکہ : بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کے حوالے سے بھارتی حکام سے مطالبہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے سابق وزیر اعظم کو کٹہرے میں لانا ہو گا۔

چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک میں ہنگاموں کے دوران ہونے والے ہر قتل کا حساب لیا جائے گا اور بھارتی حکومت سے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کی ملک گیر احتجاجی تحریک خونی تحریک میں تبدیل ہو گئی تھی، اور 15 سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ 19 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

طلبا کی تحریک نے بنگلا دیشی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو مستعفیٰ ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔