اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرنا تھا۔
تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ آج ہونے والا اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا۔